اوچ شریف: عوام ماہر امراض کان, ناک اور گلے کے ڈاکٹر کے مشورے سے علاجِ کروائیں,ڈاکٹر ناصر وکیل

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ای این ٹی اسپشلسٹ (کان ،ناک اور گلے ) کے ماہر ڈاکٹر ناصر وکیل نے اوچ شریف شہر کے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے کان ناک اور گلے کے انفیکشن بارے اوچ شریف کی عوام کو آگاہی فراہم کی

تفصیلات کے مطابق ای این ٹی اسپشلسٹ (کان ،ناک،اور گلے) کے ماہر ڈاکٹر ناصر وکیل نے گزشتہ روز اوچ شریف کے میڈیا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ باشعور عوام کو چاہیے کہ ماہر امراض کان ناک اور گلے کے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق علاجِ کروائیں ناکہ اپنے دیسی نسخوں پر انحصار کریں کان ناک گلہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے یہ تینوں اہم ترین ہیں انہوں نے کہا کہ ای این ٹی اسپشلسٹ سے مراد وہ ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں جو کان ، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر ہوتے ہیں ۔ جسم کے یہ تمام حصے اگرچے ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں ، لیکن اس کے باوجود اپنے افعال جداگانہ طور پر انجام دیتے ہیں اور ان کی بیماریاں اور مسائل بھی الگ ہوتے ہیں ۔ جن کے علاج کے لیۓ ای این ٹی اسپشلسٹ ہی بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے میں نے بہاول پور میں مڈ ویسٹ ہسپتال کے نام سے بنائی ہے جسمیں ناک کان اور گلے کی سرجری بھی کی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے دیسی نسخوں پر انحصار کر بیٹھتے ہیں جن کی وجہ سے ناک کان پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کان انسانی جسم ایک ایسا عضو ہے جس کی نالی ہماری ناک اور گلے سے منسلک ہے۔

انسانی جسم کے بعض اعضا ایسے ہیں جن میں سے کوئی ایک کسی بیماری یا تکلیف کا شکار ہوجائے تو اس کا اثر دوسرے عضو پر بھی پڑتا ہے۔ کان ایک ایسا ہی عضو ہے جس کی نالی ہماری ناک اور گلے سے منسلک ہے اور یہ جسم کے اندر ایک ہی مقام پر ملتے ہیں۔ کانوں کا کام صرف سماعت کرنا ہی نہیں بلکہ قدرت نے اسے پورے جسم کا توازن برقرار رکھنے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔

اگر کسی وجہ سے ہمارے کان اپنا کام ٹھیک طریقے سے انجام نہ دے سکیں تو ہم لڑکھڑا سکتے ہیں اور اکثر تیز چکر محسوس ہوتے ہیں۔ کان، ہمارے جسم کے ان اعضا میں سے ایک ہے جن کا کسی وجہ سے درد میں مبتلا ہو جانا ناقابلِ برداشت ہوسکتا ہے۔ مثلاً دانت، گردے، اپینڈکس کا درد انسان کے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ کسی بھی عمر میں سماعت کی کمزوری کے علاوہ کان مختلف امراض اور خرابیوں کا شکار ہوسکتا ہے، مگر ایک یا دونوں کانوں کی صفائی، نہانے کے دوران اندر داخل ہوجانے والا پانی نکالنے کے لیے غیرمحفوظ طریقے اپنانے اور اس عضو سے ’چھیڑ چھاڑ‘ کی صورت میں درد کی شکایت عام بات ہے۔

اس کے علاوہ مستقل نزلہ، ناک کی کوئی دوسری بیماری، گلے کی خراش یا شدید انفیکشن بھی کان میں درد کی وجہ بن سکتا ہے، کیوں کہ یہ تینوں اعضا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ماہر ڈاکٹر کان ناک اور گلے کو دیکھائیں.

Leave a reply