ٹھٹھہ : میونسپل کیمیٹی کی نااہلی،شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) میونسپل کیمیٹی کی نااہلی،شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا ،ہر طرف گندگی کے انبار لگ گئے،جس سے ٹھٹھہ شہر کھنڈر بنتاجارہاہے ،ٹھٹھہ شہر کے کئی علاقے صفائی سے محروم ہیں ،مین روڈز، گلیاں اورچوراہے فلتھ ڈپو بن گئے ہیں ، عملہ صفائی ایک ماہ میں ایک بار شکل دکھاتا ہے وہ بھی صرف بااثر لوگوں کے گھروں کے سامنے سے صفائی کرکے پھر غائب ہوجاتا ہے،دوسری جانب شہر کے متعدد محلوں کے گٹرابل پڑے ہیں ،گندا پانی سڑکوں پر تھاٹھیں مارنے لگا،سیوریج کاپانی گلیوں اور سڑکات پر کھڑا ہونے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ،جس سے ملیریا اور دوسرے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں ،دوسری طرف سیوریج سسٹم خراب ہونے پر شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں اتنا گند اور کیچڑ ہے کہ نمازیوں کے نماز ادا کرنے کیلئے جاتے ہوئے بھی کپڑے خراب ہو جاتے ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے گندے پانی کی نکاسی اور میونسپل کمیٹی کے عملے کو روزانہ کی بنیاد پرصفائی کرنے کیلئے پابند کیا جاۓ.

Leave a reply