ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) کئی سندھی نغموں کے خالق ،معروف شاعراللہ ڈنو سموں ٹھوکریں کھانے پر مجبور
تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں شاعر اللہ ڈنو سموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا میں شاعر ہوں کئی فنکاروں نے میری شاعری پر گیت گاۓ ،جن میں سے فوزیہ سومرو، سمینہ کنول جیسے فنکاروں نے میری شاعری پر گیت گاۓ اس وقت میں بیمار ہوں مجھے دو بار ہارٹ اٹیک ہوچکا ہے،میری بیوی بہھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے میں بہت مشکلات والی زندگی گزار رہا ہوں ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ ہے کے میری مالی مدد کی جاۓ اور میری بیوی کا سرکاری خرچ پر کینسر کاعلاج کرایا جائے-
Shares:








