مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے...

یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر...

سی ٹی ڈی سندھ کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی سندھ نے ضلع ملیر، کراچی...

اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و...

ٹھٹھہ: ڈی ایف او کی نگرانی میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی، 160 ایکڑ زمین 96 لاکھ میں فروخت

ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں)ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے جنگلات کی زمینوں اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) محبوب علی بھٹی نے نہ صرف سندھ حکومت کی جانب سے درختوں کی کٹائی پر عائد پابندی کو نظرانداز کیا بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی، جس میں جنگلات سے قبضے ختم کر کے دوبارہ شجرکاری کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویران فاریسٹ کی چوکڑی نمبر 5 میں روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر کراچی منتقل کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام کارروائی ڈی ایف او محبوب علی بھٹی کی سرپرستی اور رینج فاریسٹ آفیسر (آر ایف او) ہاشم ہنگورو کی نگرانی میں جاری ہے۔ ہاشم ہنگورو نہ صرف مختلف بیماریوں کا شکار ہیں بلکہ بینائی کی کمزوری کے باوجود حساس علاقے میں تعینات ہیں اور 160 ایکڑ رقبے پر مشتمل چوکڑی نمبر 5 سے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کروا رہے ہیں۔

تحقیقات سے مزید انکشاف ہوا ہے کہ ویران جنگلات کی چوکڑی نمبر 46، جو کہ 160 ایکڑ پر مشتمل ہے، کو ڈی ایف او محبوب علی بھٹی اور آر ایف او ہاشم ہنگورو نے ملی بھگت سے ایک بلوچ شخص کو 96 لاکھ روپے میں غیرقانونی طور پر فروخت کر دیا۔ یہ فروخت سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس میں جنگلات کی زمینوں سے تجاوزات ختم کر کے شجرکاری کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

مقامی سیاسی و سماجی حلقوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر درختوں کی کٹائی بند کرائی جائے، ملوث افسران اور خریداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور چوکڑی نمبر 46 کی غیرقانونی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے اسے منسوخ کیا جائے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں