ٹھٹھہ:میتیں اٹھانے والی بس کے ڈرائیورکی موٹرسائیکل چور لے اڑے،پولیس کارروائی سے گریزاں

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجا قریشی)میتیں اٹھانے والی بس کے ڈرائیورکی موٹرسائیکل چور لے اڑے،پولیس کارروائی سے گریزاں
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں میتیں اٹھانے والی بس کے ڈرائیور محمد اسماعیل بروہی کی موٹر سائیکل ٹھٹھہ مویشی منڈی سے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ ٹھٹھہ میں رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ اس کے علاوہ تین روز قبل نادرا آفس کے سامنے سے جبل ملاح ولد لدار علی ملاح کی موٹرسائیکل ہوئی تھی ،جس ابھی تک پولیس نے کوئی سراغ نہیں لگایا اورچوری شدہ موٹرسائیکل واپس نہ مل سکا، بڑھتی ہوئی چوری کی واداتوں کے باعث شہری سخت پریشان ہیں،شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لیکر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی ریکوری کے ساتھ چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply