ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) روڈ حادثات ایک جاں بحق ،متعدد زخمی
تٍصیل کے مطابق حیدرآ باد روڈ پر سونڈا کے قریب حاجی خمیسو خاصخلی گوٹھ کے سامنے روڈ پرسوزوکی پک اپ سے اتر کرسڑک پار کرنے والا 15 سالہ لڑکا دیدار عرف دندو ولد سلیم خاصخلی کے سامنے آنے والی تیز رفتار لینڈ کروزرکی زد میں کرشدید زخمی ہوگیا، لڑکے کو ٹکر مارنے والی لینڈ کروزر والے نے اٹھا کے سول ہسپتال مکلی پہنچایا جہاں پروہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا، اس دوران لینڈ کروزر والے نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لڑکے کےورثاء نےاسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جب بچے کی لاش گوٹھہ حاجی خمیسو خاصخلی پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا، دوسری جانب ٹھٹھہ کے قریب حیدرآباد روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کےساتھ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گل محمد ملاح شدید زخمی ہو گیا جس کو سول ہسپتال مکلی میں داخل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک حالت بتائی جارہی ہے.
Shares: