ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ،گلیاں ،سڑکیں دریاؤں اور گندے نالوں میں تبدیل ہوگئیں،ہر طرف گندگی اور سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،شہری پریشان ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر کی نااہلی یا کچھ اور؟ سیوریج سسٹم تباہ،گلیاں ،سڑکیں دریاؤں اور گندے نالوں میں تبدیل ہوگئیں،ہر طرف گندگی اور سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،شہری پریشان ہیں ،ٹھٹھہ شہر کے گلی محلے کچرے اور سیوریج کے گندے پانی سے بھر چکے ہیں، شاہ مبین محلہ کے راستے گندے پانیکیلئے کوئی نکاسی نہیں ہے ،پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے ،پانی کی وجہ سے مکانات بھی مخدوش ہونے لگے جو کہ کسی بھی وقت گرسکتے ہیں ،جس سے کئی قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جانے کا خدشہ الگ سے ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوا یا نشیبی علاقہ میں کوئی مکان گرگیا،اس کے نتیجے میں کوئی انسانی جان ضائع ہوگئی کیونکہ ہونے والے نقصان سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کاکوئی تعلق یاواسطہ نہیں کیونکہ نقصان عوام کا ہونا ہے .


ایڈمنسٹر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ شہر کو کھنڈر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی،ذرائع کا کہنا ہے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں کرپشن عروج پر ہے ،بیشتر ملازم سیاسی بھرتی ہیں ،عملہ صفائی گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگے.
دوسری طرف گلیوں میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے شہری،سکول کالج کے طلباء وطالبات اور نمازیوں کیلئے مساجد میں جانے کیلئے راستے ختم ہوچکے ہیں ،اگرکوئی مریض ہوتو اسے گھر سے ہسپتال لیکرجانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے ،شادی بیاہ تو دور کی بات ہے ٹھٹھہ شہر کے محلوں سے جنازے اٹھانا بھی مشکل ہوچکا ہے .پریشان حال شہریوں نے ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ سے نوٹس لینے کامطالبہ ہے-

Leave a reply