ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ) ٹھٹھہ کے علاقے میں سی آئی اے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گٹکا مٹیریل کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2600 کلو گٹکا مٹیریل اور ایک ڈمپر برآمد کیا ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس منشیات، جرائم پیشہ عناصر اور گٹکا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں انچارج سی آئی اے ٹھٹھہ انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے تھانہ کینجھر کی حدود میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر میں گٹکا مٹیریل لاد کر لایا جا رہا تھا جسے موقع پر ہی روک لیا گیا۔

پولیس نے ڈمپر کو حراست میں لے کر اس میں سے 2600 کلو گٹکا مٹیریل برآمد کیا اور ڈمپر کا ڈرائیور عبدالخالق ولد محمد بخش چنا رہائشی حب بلوچستان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کینجھر میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Shares: