ٹھٹھہ : آندھی،گرج چمک،طوفانی بارش،شاہی بازارسمیت کئی نشیبی علاقے زیرآب

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)تیز آندھی،گرج چمک سے طوفانی بارش،نشیبی علاقے زیرآب،شاہی بازار کئی فٹ پانی جمع
ٹھٹھہ ضلع کے مختلف علاقوں ٹھٹھہ مکلی، جنگ شاہی، جھمپیر ،کیٹی بندر ،گھارو اور دیگر میں پہلے روزے کے دن تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی برسات کا سلسلہ شروع ہوکر وقفے سے وقفے کئی گھنٹوں تک جاری رہا جسکی وجہ سے بجلی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ٹھٹھہ کے مین شاہی بازار میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جسکی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی بالکل متاثر ہوکر رہ گئیں جبکہ مکلی ہیڈ کوارٹر میں بھی جگھ جگھ گٹر ابل پڑے اور گٹروں اور برسات کا پانی سڑکوں ،گلیوں اور گھروں کے پاس جمع ہوگیا-

Leave a reply