ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی علاقے بوھارا میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، کراچی کیٹی بندر روڈ بلاک ،آٹا 150 روپے فی کلو فروخت ہونے پر شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائیندوں نے کراچی کیٹی بندر قومی شاہراہ بلاک کر کے ٹائر نظر آتش کئے،احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آٹا 150 روپے فی کلو پرفروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہو چکی ہے جو غریب عوام کی خرید سے دور ہو چکی ہیں، آٹے کی قیمت میں کمی کی جائے اور دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوںکو کنٹرول کیا جائے ، غریب عوام کو ریلیف دیا جائے مظاہرہن کا مطالبہ
Shares: