1973کا آئین موثرنہیں رہا،آئین بنانےوالے ہی اس کےساتھ کھلواڑکررہےہیں:تبدیلی کی یہاں ضرورت ہے:بحث چھڑگئی

0
155

لاہور:1973کا آئین موثرنہیں رہا،آئین بنانےوالے ہی اس کےساتھ کھلواڑکررہےہیں:تبدیلی کی یہاں ضرورت ہے:نئی بحث چھڑگئی،اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے ایک ایسی بات کردی ہے کہ اس کےبعد ہوسکتا ہے کہ ان پرسیاسی فتوے لگنے شروع ہوجائیں

شبرزیدی کہتےہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھنے کےلیے نئے عہد کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کا آئین موثر نہیں رہا، معاشی حالات کو سدھارنے کیلئے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے،

سابق چیئرمین ایف بی آر کہتےہیں کہ موجودہ سیاسی شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے آباؤاجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی۔اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔

 

 

سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کہتے ہیں کہ میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔

شبرزیدی کہتے ہیں کہ دنیا میں بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اوریہ برائی نہیں اچھائی ہے- ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں۔

Leave a reply