معرکۂ کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا بائیسواں یومِ شہادت :خراج تحسین پیش کیا جائے گا

0
42

راولپنڈی :معرکۂ کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کا بائیسواں یومِ شہادت:قوم فخرسے منائے گی،اطلاعات کے مطابق کارگل کے محاذ پر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا آج بائیسواں یومِ شہادت ہے۔

قوم کے اس عظیم سپوت کوخراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان نشان حیدرکا22واں یوم شہادت آج پانچ جولائی کو ہے۔

 

 

کارگل جنگ کے ہیرو شیرخان نے اپنےخون سے تاریخ رقم کی، انہوں نے معرکۂ کارگل میں لازوال بہادری، جرات کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مادروطن کی حفاطت کیلئےکرنل شیرخان کا جذبہ اٹل تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں کیپٹن کرنل شیرخان شہید پر فخر ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت کی تقریب صوابی میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ حوالدار لالک جان شہید کے یوم شہادت کی تقریب ان کے آبائی علاقے غذر میں ہوئی تھی۔

Leave a reply