کراچی: افغان بولر نے غدار کہا، 5 برس کیلیے جیل کی دھمکی بھی دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ نوین الحق نے انہیں غدار کہا اور 5 برس کے لیے جیل جانے کی بات کی۔
سری لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں نے گذشتہ دنوں دوران میچ افغان بولر نوین الحق سے کوئی بدتمیزی نہیں کی تھی، وہ جھوٹ بول رہا ہے،
محمد عامرنے کہاکہ میں سچ کہہ رہا ہوںکہ میں نے اس کے یا افغانستان سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی تھی بلکہ الٹا اس نے دوران بولنگ مجھے اکسانا چاہا۔
محمد عامر نے بتایا کہ نوین الحق نے مجھے غدار کہا اور یہ بھی کہا کہ مجھے 5 برس کے لیے جیل جانا چاہیے تھا۔