افغان طالبان نے بڑے بڑے شہروں کوپٹرول کی سپلائی بند کردی،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں اس وقت صورت حال ڈرامائی طور پرتبدیل ہونے لگی ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغان طالبان اب کابل کی طرف بڑھ رہے ہیںجس کی وجہ سے کابل میں لوگوں پربہت زیادہ خوف ہے
ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغان طالبان نے کابل کوجانے والی سڑک پرقبضہ کرکے پٹرول کی سپلائی بند کردی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صرف کابل کی ہی نہیں بلکہ دیگربڑے شہروں کو بھی پٹرول کی سپلائی بند کرکے طالبان نے کابل انتظامیہ کو ملنے والی ساری کمک معطل کردی ہے
ادھر ذرائع کے مطابق طالبان نے بڑے بڑے ٹینکروں پرقبضہ کرنے کے بعد ان ٹینکروں کا پٹرول ضائع کردیا ہے اورکابل انتظامیہ کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ یا تھا ہتھیار ڈال دیں یا پھرجنگ کےلیے تیار ہوجائیں
یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان نے اب تک ملک کے 34 صوبوں میں سے 20 صوبوں کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا ہے۔
طالبان نے افغانستان کے بڑے شہروں کی پیڑول سپلائی بند کردی ،دارالحکومت کابل کی سپلائی بھی بند حکومت کو لڑنے یا سرنڈر کرنے دونوں کا اختیار دے دیا👁 pic.twitter.com/qoBqj0hBWR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 18, 2021
طالبان کے قبضے میں آنے والے اکثر علاقوں کی سٹریٹیجک اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ یہ ان اہم شہراہوں پر واقع ہیں جو کابل کو ملک کے شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں سے جوڑتی ہیں۔
طالبان کی جانب سے یکم مئی کو غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے متعدد اضلاع کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
اکثر شہر جن کا طالبان نے محاصرہ کیا ہے وہ ملک کے شمال میں واقع ہیں جہاں افغانستان کی سرحدیں اپنے وسط ایشیائی ہمسایوں کے ساتھ ملتی ہیں۔