افغان طالبان نے چمن سے ملحقہ سرحد پر قبضہ کرکے پاک افغان باب دوستی گیٹ پر اپنا پرچم لہرا دیا

0
80
افغان طالبان نے چمن سے ملحقہ سرحد پر قبضہ کرکے پاک افغان باب دوستی گیٹ پر اپنا پرچم لہرا دیا #Baaghi

اسلام آباد:افغان طالبان نے چمن سے ملحقہ سرحد پر قبضہ کرکے پاک افغان باب دوستی گیٹ پر اپنا پرچم لہرا دیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے چمن سے ملحقہ سرحد پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، افغان طالبان نے گشت کی ویڈیوز بھی شئیر کر دیں۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان نے پاکستان کے شہر چمن سے ملحقہ افغان سرحد پر بھی قبضہ کرکے پاک افغان باب دوستی گیٹ پر اپنا پرچم لہرا دیا ہے ۔

 

 

دوسری طرف چمن سے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھی آمدروفت روکنے کے لیے سرحد کو بنا کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سرحد پر سیکیورٹی انتظامات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 

 

افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رات گئے چمن سے ملحقہ افغان صوبے کندھار کے سرحدی شہر سپین بولدک کے ویش بازار میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد افغان فورسز نے پسپائی اختیار کر لی جبکہ جھڑپوں کے دوران جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

طالبان کی جانب سے اس حوالے سے ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں وہ سرحدی گیٹ سے ملحقہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے اور چوکیوں پر پچم لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین نے قندھار میں ایک ہم سرحدی قبضے ویش پر قبضہ کر لیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبدااللہ جمعہ داد منوضیک کے مطابق صورتحال کے پیش نظر پاک افغان سرح غیر معہینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے

Leave a reply