اسلام آباد:ایئربلیوطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،اطلاعات کے مطابق ایک ایئر بلو طیارہ فلائٹ نمبر پی اے 308 تیز آندھی کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ سے مسافروں کی جانوں کوخطرات لاحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق ، ایئربلیو ایئربس 321 طیارے نے آج شام 8 بجکر 15 منٹ پر (پی ایس ٹی) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی ۔ واضح رہے کہ ہوائی جہاز کے ٹیل ونڈ جزو نے انتہائی خطرناک موسمی حالات میں قابل اجازت حد سے تجاوز کیا تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لینڈنگ کے وقت تیز بارش کی وجہ سے ایئرپورٹ کا رن وے گیلا اورپھسلان تھا۔ یہاں تک کہ ان حالات میں پائلٹ نے زبردستی طیارے کو معصوم مسافروں کی جانوں سے کھیلتے ہوئے اترنے کی کوشش کی۔
مزید برآں باغی ٹی وی کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے ان خطرناک حالات میں پائلٹ کو کلیئرنس دے دیا۔ نہ صرف یہ بلکہ انکشاف ہوا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بھی ایئربلیو کو اپروچ جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر ہوا بازی کی صنعت میں حفاظتی معیارات کے بارے میں خدشات کو زندہ کر رہا ہے جو کمزور ریگولیشن ، بدعنوانی اور مزدوری بدامنی سے دوچار ہے۔
اپریل 2012 میں بھی اسی طرح کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھوجا ایئر کے ذریعے چلنے والا بوئنگ 737-200 طیارہ جمعہ کی شام اسلام آباد کے باہر گندم کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں سوار تمام 127 افراد ہلاک ہوگئے۔