امریکی روٹی کی تلاش میں ایک دوسرے کو قتل کرنے کرنے لگے

واشنگٹن : امریکی روٹی کی تلاش میں ایک دوسرے کو قتل کرنے کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ریاست الینوئس کے شہر راک فورڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق راک فورڈ میں ایک مسلح شخص نےفائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کر دیا، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع اورپولیس کا کہناہے کہ کرونا کی وجہ سے ہرطرف بھوک افلاس نے ڈیرے لگالیئے ہیں اورلوگوں کے پاس کھانے کوکچھ نہٰیں ، لوگ ایک وقت کی روٹی کوترس گئے ہیں ، تازہ واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں حملہ آوروں نے کھانے کی چیزیں چھیننے کی غرض سے اپنے ہی جاننے والوں کوقتل کردیا

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے فائرنگ کے حوالہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

امریکہ میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام کے پاس اس وقت بھی تقریبا تیس کروڑ کی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔

امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ عوام کے پاس اسلحہ ہونے کے ایک بڑے طرفدار ہیں۔ انہوں نے اپنے صدارتی دور کے آغاز میں بھی امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت وہائٹ ہاؤس میں ایک ایسا شخص صدر بن کر پہنچا ہے جو تمہارے مسلح ہونے کا بڑا حامی ہے۔

Comments are closed.