امریکی ایک دوسرے کوقتل کرنے لگے،سیکورٹی ادارے بھی بے بس

0
37

واشنگٹن :امریکی ایک دوسرے کوقتل کرنے لگے،سیکورٹی ادارے بھی بے بس ،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ فلاڈیلفیا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، جبکہ اے بی سی نیوز نے اس واقعے میں کم از کم سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے پاس سے دو ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اے بی سی نیوز کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں یا ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہيں۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہيں ہے جس کی بناپر اس قسم کے واقعات معمول کا ایک واقعہ شمار ہوتے ہیں۔

امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپینوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

Leave a reply