عرب دنیا مفت کا مال نہیں جس میں مداخلت پر کوئی سزا نہ ہو،اب اینٹ کا جواب پتھرسے ملے گا: اماراتی وزیر

0
48

دبئی :عرب دنیا مفت کا مال نہیں جس میں مداخلت پر کوئی سزا نہ ہو،اب اینٹ کا جواب پتھرسے ملے گا،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے والوں کو احتساب کی دھمکی دے دی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق انور قرقاش نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہماری عرب دنیا اور اس کے دارالحکومتوں کو طشتری میں رکھ کر علاقائی سطح پر مداخلت کے لیے پیش کردیا جائے اور اس پر کوئی احتساب اور سزا بھی نہ ہو‘۔

 

انہوں نے کسی بھی گروپ یا ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ملیشیاؤں اور اجرتی جنگجوؤں کا زمانہ قصہ پارینہ بن چکا ہے‘۔انور قرقاش نے اپنی ٹوئٹ میں عرب دنیا کو کمزور کرنے والوں کے کڑے احتساب کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’جو کوئی بھی اپنی حد سے تجاوز کرے گا اور عرب دنیا کو کمزور کرنے کے لیے علاقائی قوتوں کو لائے گا، تاریخ اس کا کڑا احتساب کرے گی‘۔

انور قرقاش نے چند روز قبل اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ لیبیا میں سرت شہر کے اطراف جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں جس کے سنگین انسانی اور سیاسی نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘ہم یو اے ای سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فائر بندی کو فوری طور پر ممکن بنایا جائے اور لیبیا کے فریقوں کے درمیان بات چیت شروع کی جائے۔’

Leave a reply