پنجاب پولیس کا ایسا رویہ اورزیادتی کہ شیطان بھی توبہ توبہ کراٹھا:مگرذمہ داروں کواحساس تک نہیں‌

0
53

قصور:پنجاب پولیس کا ایسا رویہ اورزیادتی کہ شیطان بھی توبہ توبہ کراٹھا:مگرذمہ داروں کواحساس تک نہیں‌، ویسے بھی اب یہ مقولہ مشہورہوگیا ہے کہ دنیا بدل گئی لیکن پنجاب پولیس کے رویے اور کرتوت نہیں بدلے،

قصورضلع جس کے رہنے والے پہلے ہی مختلف پولیس افسر نے بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے آئے باپ کو صفائی پر لگا دیا۔

حکومتیں بار بار پولیس کے نظام میں اصلاحات لانے کا دعویٰ کرتی رہی چلی آرہی ہیں ، لیکن آئے روز پنجاب پولیس کی جانب سے عوام کی تذلیل کیے جانے کا کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آتا رہتا ہے۔

قصورکی علاقے کھڈیاں خاص کے نواحی قصبے منڈی عثمان والا سے ذرائع کے مطابق قصور میں پولیس افسر کی جانب سے شکایت لے کر آنے والے شہری کے ساتھ افسوسناک رویہ اپنایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل قصور کی رہائشی 16لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کیا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ منڈی عثمان والہ میں درج ہے۔جہاں ملزمان کی گرفتاری کے لیے لڑکی کا باپ مسلسل چکر لگاتا رہا

۔تفتیشی افسر اے ایس آئی عرفان کو بھاری رشوت بھی کھلا چکا ہے تاہم ان کی شکایت پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔بیٹی کے لیے انصاف مانگنے آنے والے باپ کو عرفان نے تھانے میں اپنے کمرے کے فرش کو دھونے پر لگا دیا۔

مجبور باپ پولیس افسر کو خوش کرنے کے لیے صفائی پر لگ گیا۔تاہم اس واقعے کی ویڈیو بن گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس ائی عرفان کو معطل کر دیا ہے

لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ کیا حل ہے کہ ظالم پولیس کے ظالمانہ رویوں کا کیا یہی حل ہے کہ ایک مرتبہ معطل کردیں اورپھراس کوچند دنوں کے بعد بحال کردیں

لوگ یہ بھی پوچھتے ہیں کہ کیا اعلیٰ حکام کو یہ نہیں پتہ کہ پولیس والوں کی مثال "مجّہاں مجّہاں دیاں بہناں”والی ہے باقی پولیس والے اپنے ساتھیوں کو نہ صرف بچاتے ہیں بلکہ متاثرہ علاقے میں ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکارمتاثرہ افراد،خاندان سے پھرانتقام لیتے ہیں

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگریہی پولیس کے رویے رہے توپھروہ اپنا بدلہ خود لینے کا رواج شروع کردیں گے اورپھروہ کسی حکومتی رٹ کی پرواہ نہیں کریں گے پھردیکھا جائے جوکچھ ہوگا

Leave a reply