کوئٹہ :بلوچستان حکومت فلسطینیوں کی حمایت میں سب پربازی لے گئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت بلوچستان نےفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل صوبے بھر میں’ یوم یکجہتی فلسطین’ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے بلوچستان حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل صوبے بھر میں کل فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جائے گا۔اعلامیےکے مطابق اظہاریکجہتی کےدن فلسطینیوں کی سیاسی اوراخلاقی حمایت کا بھرپور مظاہرہ کیاجائےگا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، ایک اور حملے میں مزید 49 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 223 سے زائد ہو گئی ہے۔

Shares: