باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نے کہا ہے کہ دو دن پہلے سٹوری سنائی تھی بنٹی اور ببلی کی، یہ گینگ ہے، بڑے گھروں کے لوگ ہیں لیکن کام انکے انتہائی گھٹیا، چور اچکوں والے ہیں، جب انکے خاندان کو دیکھتے ہیں کہ کتنے بڑے بڑے نا م ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ کتنے بدنصیب ہیں انک والدین کہ انکی اولادیں غریبوں کی جمع پونجی ہڑپ کر رہی ہے اور پھر ان کی مدد کی جا رہی ہے
مبشر لقمان دیجیٹل میڈیا پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ کہانی ہے ایاز لاکھانی،کامران وحید،یہ دونوں پہلے ملے پھر انکے ساتھ اور لوگ بھی آ گئے ،چوھدری کامران، محمود وسیم، شمائلہ عاطف، ماہ نور،یہ سب اچکے ہیں، ان سب سے ضرور سوال کریں کہ قبر میں لے کر جانے ہیں پیسے؟ انہوں نے کیا کیا مختلف پروجیکٹس شروع کئے،یہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا، مجھے پتہ چلا کہ بہت سے سرکاری ملازمین ڈی ایم جی گروپ کے سیکرٹری لیول کےانہوں نے بڑی انویسمنٹ کی، اس میں پولیس والے، سیاستدان شامل ہیں، ان میں سے تین لوگ دبئی جا کر بیٹھ گئے، ایک خاتون ابھی بھی لاہور میں موجود ہے کیونکہ اسکے اوپر پرچہ نہیں کٹا ہوا، طریقہ واردات انکا بڑا سادہ تھا جو ڈبل شاہ یا چالیس سال پہلے بخاری موٹرز کا ہوتا تھا ،یاد کریں بخاری موٹرز کو وہ کہتے تھے کہ پانچ فیصد ماہانہ دے رہا ہوں منافع، ایک کروڑ لگایا تو پانچ لاکھ ماہانہ لے لیں،چھ ماہ بعد بھائی صاحب غائب ہو گئے تھے، یہی کچھ فراڈ ڈبل شاہ کا تھا، انہوں نے بھی اب وہی واردات کی، کہ زمین دیں گے، دکان دیں گے یا اپارٹمنٹس بنا کر دیں گے اور پھر جب تک نہیں ہو گا اس کا کرایہ دیں گے ،کرایہ بھی دو چار ماہ دے دیا کسی کو ،سات سے آٹھ ارب روپے ایک محتاط اندازے کے مطابق ہڑپ کر چکے ہیں، سرکاری ملازمین، پولیس والے جن کے پیسے ہیں وہ کیوں چپ ہیں؟ کیونکہ حرام کھایا ہوا ہے، ایک سیکرٹری جس کی تنخواہ ڈھائی لاکھ ہے وہ کیسے کہے گا کہ آٹھ کروڑ کا پلازہ یا اپارٹمنٹ میں لے رہا تھا اور ریکوری ہونی ہے یہاں سے،پھر تو کہانی کھلے گی اور وہ خود پھنسے گا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب پہلا پروگرام شروع کیا تو بڑی آوازیں آئیں کہ مبشر لقمان کو پیسے دے دلا کر چپ کروا دیں گے، ایک صحافی دوست ہیں وہ آئے میرے پاس اور کہتے ہیں کچھ ہو سکتا ہےتو میں نے کہا جی ہو سکتا ہے کہتےہیں کیا،تو میں نے کہا کہ ان کا مقبرہ بن سکتا ہے، یہ لوگوں کے پیسے واپس کر دیں ہم پروگرام چھوڑ دیں گے، ہمیں پیسے نہیں چاہئے، ہماری لڑائی ختم، آج تیسرا پروگرام ہو رہا ہے، یہ ہوں گے، میری کمٹمنٹ ہے میں نے ایسے فراڈیوں کو، دو نمبر کو برہنہ کرتے رہنا ہے، آج میرے پاس تین متاثرہ افراد ہین کل اور بھی ہوں گے
میرا نام بلال شیخ ہے، ایک ہوٹل اپارٹمنٹ پرچیز کیا تھا جو سنچری ون کےنام سے انہوں نے لانچ کیا تھا، 3 سال کا میرا ان کے ساتھ معاہدہ تھا، تین سال بعد میری پوری اماؤنٹ واپس کرنی تھی منافع کے ساتھ، جب رینٹس والی چیزیں ہوتی تھیں جو ماہانہ ملتی تھیں وہ کبھی مل رہا تھا کبھی نہیں ،جب وہ ڈسٹرب ہونے لگ گئی تو ہم زیادہ جانے لگ گئےجس طرح انہوں نے کہا تھا اس طرح ہمیں کچھ نہیں ملا، پھر ہمیں پتہ چلا کہ وہ آفس میں نہیں ہیں اور پاکستان سے بھاگ گئے، ہم مقدمہ کٹوانے گئے یا دیگر جگہوں پر انکے خلاف گئے تو ہماری نہیں سنی جا رہی تھی، آپ کا شکریہ کہ آپ نے آواز اٹھائی، جس طرح ڈبل شاہ کام کرتا تھا یہ ماڈرن شہر میں پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ سب کچھ کر کے گئے، کافی اوورسیز پاکستانی ہیں جنکی ابھی تک آواز بھی نہیں آئی جنہوں نے ہوٹل ون پر اعتماد کیا، اعتماد ایاز لاکھانی کی وجہ سے بنا تھا،زمین کے لئے ہمیں ڈاکو منٹ دکھائے گئے تھے، ویریفائی ہم اس طرح نہیں کر سکے،
ایک اور متاثرہ کا کہنا تھا کہ میرا نام معظم ہے، بھائی کی موت ہو گئی ہے، اسکی وراثت میں جو پیسے بچے تھے وہ بھابھی کے نام پر انویسٹ کئے تا کہ انکے گھر کا سلسلہ چلتا رہے،3 کروڑ 15 لاکھ ہم نے دیئے، ہم نے سنچری ون میں انویسٹ کیا ،میڈیسن سکوائرمیں بھی انویسٹ کیا تھا، سنچری ویچر ون پر ایاز لاکھانی نے دستخط کئے، چھ ماہ تک کرایہ دیا اور پھر پیسے دینے بند کر دیئے تین سال کا ہمارا معاہدہ تھا، جو 2023 تک چلنا تھا ہم نے درخواست بھی دی کہ آپ ہمارے معاہدے منافع کے ساتھ دینے کے حقدار ہیں، ہم ان کے دفتر جا رہے ہیں،لیکن اب نہ پیسہ ملا نہ ہی یہ لوگ مل رہے ہیں میں نے ایف آئی اے میں کیس دیا ہے، ہم نے نازیہ کا نام بھی لکھوایا، تانیہ کا نام بھی دیا، شمائلہ کا نام بھی دیا، معاہدے میں وسیم اظہر اور ایاز لاکھانی کے دستخط ہیں تو ایف آئی اے میں انہی کے نام کا کیس کیا ہوا ہے.انکے چار پروجیکٹس ہیں اور سب کا یہی حال ہے،
وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات
5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا
فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا
وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم
ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا
پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں
ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان
190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن
فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون
ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ
پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین
جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی
شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان
جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟
فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کی موت ہو چکی، جو جمع پونجی تھی وہ میں نے انویسٹ کی،تا کہ میرے بچے ہیں، شادیاں کرنی ہیں،لیکن بڑی مشکل میں پڑ گئی ہوں، رینٹ بھی بڑی مصیبتوں سے لیتی رہی ہوں، وہاں جا کر بیٹھے رہتے تھے کوئی ملنے نہیں آتا تھا، چکر لگا لگا کر رینٹ ملے، مین رقم دبھی ہوئی ہے،