ڈی جی خان۔ شاہ صدر دین میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو30 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرفرار

شاہ صدر دین ۔ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو30 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرفرار،دکانداروں اور شہریوں احتجاجاََبین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کردی۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان کی سب تحصیل شاہ صدردین کے مین بازارمیں مسلح ڈاکوئوں نے دکاندار اورشہریوں سے گن پوائنٹ پر 30لاکھ روپے سے زائدرقم لوٹ لئے اوربازارمیں عیدکی شاپنگ کیلئے آئی ہوئی خواتین سے بھی نقدی اوربالیاں نوچ لیںاس دوران پولیس تھانہ شاہ صدردین کوکال کی گئی تودوتین پولیس اہلکا بروقت موقع پر پہنچ گئے جن ہوائی فائرنگ سے ڈکیٹ فرارہوگئے تاہم پولیس کے ان جوانوں نے ڈاکوئوں کاپیچھا کیاجس پرڈاکوئوں پولیس کے جوانوں پرفائرنگ کردی جس وہ گرگئے پولیس کی کم نفری کے باعث ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے،گزشتہ روز شاہ صدردین میں ایک گھنٹے میں چار موٹر سائیکل چھین لئے گئے،جس پردکانداروں اور شہریوں احتجاجاََبین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کس طرح بازار میں داخل ہوئے


حلقہ پی پی 288سے مسلم لیگ ن کے امیدوارسردارعبدالقادرخان کھوسہ اطلاع ملتے ہی اپنی الیکشن کمپین چھوڑکرفوراََ شاہ صدردین پہنچ گئے ،عوام اورمتاثرین سے بھرپوراظہارہمدردی کیااورانہیں یقین دلایااورکہاکہ میں ڈی پی اوراورآرپی اوسے رابطہ میں ہوں ،ملزمان ٹریس ہوچکے ہیں جنہیں جلدگرفتارکرلیاجائے گااورعوام کی ایک ایک پائی واپس دلائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیںاورہماری ہمدردیاں عوام کے ساتھ ہیں ،متاثرین نے سردار عبدالقادر خان کھوسہ کے آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مذاکرات ڈاکو ئوںکی گرفتاری کی یقین دہانی پر روڈ کلیئر کر دیا جس سے ٹریفک روانی بحال ہوگئی،یادرہے پی ٹی آئی کاامیدوارسردارسیف الدین خان کھوسہ آخری اطلاعات تک شاہ صدردین نہ پہنچ سکا حالانکہ سردارسیف الدین کھوسہ اورپی ٹی آئی کے دوسرے ایم پی اے اورایم این اے زرتاج گل وزیرپی ٹی آئی کے رہنماعون عباس بپی کے ہمراہ دری میرومیں اپنے انتخابی جلسہ میں موجودرہے یادرہے دری میروسے شاہ صدردین 15منٹ میں پہنچ سکتے تھے ۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کس طرح دکاندار کو لوٹ رہے ہیں

اس ڈکیتی کی واردات سے متعلق پولیس ترجمان نے کہاکہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈکیتوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس تعاقب پر ڈکیت موٹر سائیکل چھوڑ کر کے فرار ہو گئے، ڈکیتی کیش تھی یا موٹر سائیکل پولیس مدعیان کے بیان لے رہی ہے۔پولیس کا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave a reply