برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا طے شدہ دورہ عین وقت پر منسوخ کردیا

0
36

لندن :برطانوی وزیراعظم نے بھارت کا طے شدہ دورہ عین وقت پر منسوخ کردیا،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 26 جنوری کو بھارت کے 72 ویں یوم جمہوریہ میں شرکت کے لیے اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کی۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کی لہر میں شدت اور ملک میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے تناظر میں وزیراعظم نے برطانیہ میں موجود رہنا بہتر سمجھا ہے تاکہ وہ کورونا کے حوالے سے مسائل پر نظر رکھ سکیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق بورس جانسن رواں سال کی پہلی ششماہی میں برطانیہ میں ہونے والی جی ۔سیون سمٹ سے قبل بھارت کا دورہ کریں گے، اس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مہمان کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔خیال رہےکہ 26 جنوری 1950کو بھارت نے اپنے آئین کی منظوری دی تھی جس کے بعد سے اس روز کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Leave a reply