کپتان نےیہ ثابت کردیا کہ”ارادے جن کے پختہ ہوں نظرجن کی خداپرہو:طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے.اب لمبی اننگز کھیلیں گے:اسد عمر

0
52

اسلام آباد :کپتان نےیہ ثابت کردیا کہ”ارادے جن کے پختہ ہوں نظرجن کی خداپرہو:طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے.اب لمبی اننگز کھیلیں گے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے کپتان کریز پر جم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا کی وجہ سے صحت کے نظام اور معیشت پر بے تحاشا دباؤ آیا، کورونا کی صورتحال دنیا کیلئے یہ ایک مختلف چیلنج ہے، دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان نے کامیابی سے کورونا کامقابلہ کیا۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی معیشتیں متاثر ہوئیں، بنگلادیش میں پاکستان سے 4فیصد زیادہ اموات ہورہی ہیں ، ایران میں پاکستان سے 20 فیصد زیادہ اموات ہورہی ہیں جبکہ پاکستان کی کورونا پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے، کورونا کے دوران اعدادو شمار کی بنیا د پر ہی فیصلے کئے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے بہت نقصان ہواہے، عمران خان کا مؤقف واضح ہے کہ کمزور طبقے کی مدد کرنی ہے، لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرنیوالوں کو غریب کے روزگار کی فکر نہ تھی، حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے ، عمران خان ملک کے فائدے کیلئےسب کو ساتھ لیکر چلنے کوتیار ہیں ، کہا جاتا ہے عمران خان ساتھ لے کر چلنے کو تیار نہیں، ایسا اس لئے کہا جاتا ہے کہ عمران خان این آر او دینے کیلئے تیار نہیں۔

اسدعمر نے مزید کہا کہ عمران خان گراس روٹ سے جدوجہد کرکے وزیراعظم بنے ہیں، عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے کپتان کریزپرجم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے۔

Leave a reply