چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوگا، APSکے دہشت گردوں کا معاملا الگ ہے،اکثرمارےگئے:شیخ رشید

کراچی:چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوگا، APSکے دہشت گردوں کا معاملا الگ ہے،اکثرمارےگئے،اطلاعات کےمطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوگا، اپوزیشن سے مشاورت کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی سمجھدار ہے جو سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی،

شیخ رشید نے آج کراچی ایئرپورٹ پرکمال کی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن لِتر بھی کھائے گی اورسمجھوتہ ایکسپریس پر بھی چڑھے گی،اگلا الیکشن سب کو عمران خان کے نام پر لڑنا ہے۔

انہوں نے آج کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منظر نامہ بدلنے جارہا ہے پاکستان عمران خان کی قیادت میں تاریخی کردار ادا کرنے جارہا ہے، مستقبل کی سیاست گہرے پانیوں کی ہے،

شیخ رشید نے اس موقع پرواضح کیاکہ دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورت حال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے۔

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو کرتےہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اعلی سطح پر بات ہورہی ہے، ہم ایسی پوزیشن پر بیٹھے ہوئے ہیں کہ دنیا ہم سے بات کر رہی ہے۔

شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ ہماری منصوبہ بندی دو چار سال کی نہیں 20 سال کی ہے۔ ہمیں گڈ اور بیڈ کا پتہ ہے، اے پی ایس کے بچوں کو قتل کرنے والوں کا کیس الگ ہے، جنہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت بھی بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو اس سے بھی بات کی جائے گی۔ بھارت کو ندامت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے۔

شیخ رشید کراچی ایئرپورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس ملک کو ٹھیک کر رہا ہے۔ مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں۔

گندے لوگوں کو نکالا جائے گا۔ جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ بعض وزرا نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا ،اپوزیشن پر کیسز ہیں ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، اپوزیشن عقل کی اندھی اور کنویں کا مینڈک ہے،

Comments are closed.