اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے بڑے بڑے اداروں کے بڑوں کوطلب کرلیا،طلاعات کے مطابق چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایف بی آر کے نمائندوں کی ایوان سے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے چیئر پرسن ایف بی آر، ممبر پالیسی، ممبر کسٹم اور ممبر انکم ٹیکس بدھ کے روز سینیٹ اجلاس میں طلب کر لیا
ذرائع کے مطابق جس میں چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز ریمارکس دیئے کہ بدھ والے دن چیئر پرسن ایف بی آر، ممبر پالیسی، ممبر کسٹم اور ممبر انکم ٹیکس سینیٹ سیشن میں سے پہلے موجود ہوں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اجلاس کی کاروائی اس وقت تک شروع نہیں ہو گی جب تک ایف بی آر حکام ایوان میں حاضر نہیں ہو جاتے۔
انہوں نے کہا کہ حکام پارلیمان کے سامنے جواب دہ ہیں اور کوئی پارلیمان سے اپنے آپکو بالا نہ سمجھے۔ایف بی آر حکام کے اس رویے سے متعلق وزیراعظم اور ایڈوائزر فنانس کو بھی آگاہ کردیا گیاہے۔