وزیراعلیٰ نے سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

0
36

پشاور:وزیراعلیٰ نے سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کے پی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کمیٹی ہونگے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری اوقاف اور مذہبی امور، ڈائریکٹر آرکیالوجی اور ڈپٹی کمشنر کرک شامل ہیں۔ کمیٹی ہندو کمیونٹی کی مشاورت سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے پلان تیار کرے گی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی دس دنوں میں سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے پلان تیار کرکے مزید اقدامات کے لئے چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave a reply