نئی دہلی :38 بیویاں اور 89 بچے رکھنے والا دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کو بھی موت آگئی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے 38 بیویاں، 89 بچے، 33 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں رکھنے والے زیونا کا تعلق بھارتی ریاست میزورم سے تھا۔

76 سالہ زیونا چنا دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔ رپورٹس کے مطابق زیونا 7 جون سے شدید علیل تھے جبکہ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔

 

زیونا چنا کے انتقال کی خبر ریاستی وزیرِ اعلیٰ زورمتھنگا نے ٹوئٹر پر دی اور دکھ کا اظہار کیا۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پرخاندان کے اس سربراہ کی اپنی بیویوں اوراولاد کےساتھ تصاویر کوشیئرکرنے کا سلسلہ جاری ہے

Shares: