ہم نےہمیشہ وعدوں کااحترام کیاہے:سازشیوں کومُلک کا بچہ بچہ جانتا ہے:مونس الٰہی کی وزیراعظم سےگفتگو

0
168

اسلام آباد:نسلوں سےہمارےخاندان نےہمیشہ وعدوں کااحترام کیاہے:سازشیوں کومُلک کا بچہ بچہ جانتا ہے:مونس الٰہی کی وزیراعظم سےگفتگوا،طلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد عمران خان بھی مقابلے کرنے کے لیے سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف وفاقی وزیرآبی وسائل اور پاکستان میں‌ شریفانہ سیاست کو پروان چڑھانے والے چوہدری برادران کے فرزند ارجمند چوہدری مونس الٰہی نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پاکستان میں دہائیوں سے سیاسی سازشیوں کے خلاف ایک بند باندھ دیا ہے

 

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی امور اور اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر مونس الٰہی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہیں، آگے بھی ملکر ساتھ چلنا ہے۔ سیاسی منظر نامے پر ساتھ ساتھ چلنا ہے۔

مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نسلوں سے ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کا احترام کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر سے ملاقات کی ۔ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحاد کے معاملات پر کوارڈینیشن کی ذمہ داری وفاقی وزیر اسد عمر کو سونپ دی گئی، اسد عمر سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے چودھری برادران کے گھر جا کر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم لیگ ق کے قائدین وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply