مزید دیکھیں

مقبول

اشنا شاہ کا خوفناک تجربہ جس کے بعد سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ اشنا شاہ...

ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

قصور جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد...

سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو زہر دے دیا گیا

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو زہر دے دیا گیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معتمد خاص ، معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو زہر دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بچوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے زہر دیا گیا جس کے بعد بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زہر سے متاثر ہونے والے دونوں بچوں 9 سالہ آحل اور 8 سالہ آرش کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف کے خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ جشمیر اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت چیمہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا۔

گرفتار کیے گئے ملازمیں سیکورٹی گارڈ، باورچی، ڈرائیور اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 5 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔