بیجنگ :چینی فوج نے ایک بھارتی کرنل کو پھڑکا دیا دوسرے کومرغا بنادیا،اطلاعات کے مطابق آج بھارتی فوج کی چینی فوج کے ہاتھوں‌خوب پٹائی ہوئی اوراس پٹائی کی لڑائی میں چینی چینی فوج نے ایک بھارتی کرنل کو پھڑکا دیا دوسرے کومرغا بنادیا ،

ذرائع کے مطابق بھارت اور چین کی فوجوں کے درمیان مشرقی لداخ میں جھڑپ کے نتیجے میں انڈین آرمی کے کرنل اوردیگرافسران وفوجیوں سمیت 34 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ​بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پیر کی شب مشرقی لداخ کے علاقے گلوان ویلی میں ایکچوئل لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) پر دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے سلسلے میں اجلاس جاری تھا۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کے دوران چین کی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ دوسری جانب چین نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت متنازع سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور وہ چینی فوجیوں پر حملے کا ذمہ دار ہے۔

چینی وازرتِ خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے پیر کو دو مرتبہ سرحد کو عبور کیا جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے درمیان جسمانی جھڑپ ہوئی۔ چین اور بھارتی فوج کے افسران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات بھی ہوچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دونوں فوجوں کے درمیان جھڑپ میں اسلحہ کا استعمال نہیں ہوا۔ سرینگر سے وائس آف امریکہ کے نمائندے یوسف جمیل کے مطابق واقعہ کے بعد نئی دہلی میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور مسلح افواج کے تینوں شعبوں کے سربراہان سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عجلت میں بلائی گئی اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی شرکت کی۔

Shares: