وزیراعظم کےحکم پرسٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح:25لاکھ شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 23لاکھ شکایات کا ازالہ کیاگیا۔
اسلام آباد:وزیراعظم کے حکم پر سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا گیاِ:25لاکھ شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 23لاکھ شکایات کا ازالہ کیاگیا۔ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا پاکستان سٹینرن پورٹل ہیلپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ https://t.co/VmQRWa2z94
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 24, 2020
پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کامقصدشہریوں کی شکایات کابروقت ازالہ کرناہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سٹیزن پورٹل سےعوام کواداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے، اب تک 25لاکھ شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 23لاکھ شکایات کا ازالہ کیاگیا۔شبلی فراز نے بتایا کہ 5لاکھ 86ہزار افراد سےشکایات کےازالے سےمتعلق رائے بھی لی گئی ہے۔