کراچی :دی سٹی اسکول نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کر دی ،ملازمین پریشان ، کوئی نہیں پرسان حال،اطلاعات کے مطابق ملک کے معروف تعلیمی ادارے دی سٹی اسکول نے کووِڈ 19 کے باعث ہونے والی مالیاتی نقصانات کے تناظر میں تنگی کا بہانہ کر کے اپنے اساتذہ سمیت دیگر اسٹاف کی تنخواہوں میں 15 سے 50 فیصد تک کمی کرنے کے ساتھ ساتھ پراویڈنٹ فنڈ اکاونٹ بھی بند کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاف کو یکم کی بجائے تنخواہیں 10 تاریخ کے بعد دی جا رہی ہیں۔ زرائع کے مطابق ان سب غیر قانونی اقدامات کی کوئی آفیشل اطّلاع نہیں دی گئی ہے۔ اساتذہ 4 ماہ سے آن-لائن کلاسز اپنے گھروں سے لے رہے ہیں اور اسکول اس اس سلسلے میں کوئی سہولت فراہم نہیں کر رہا ہے۔ اساتذہ اپنی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے باوجود اس بارے میں عدم یقینی کا شکار رہتے ہیں کہ تنخواہ کب اور کتنی آئے گی۔
واضع رہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ، صرف ایک ماہ کی فیس کی عدم ادئیگی یا تاخیر پر طلبہ کو کلاسز میں شامل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔
متاثرہ اسٹاف، اساتذہ، والدین نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے اپیل کی ہے کہ تعلیم و تربیت جیسے مقدّس شعبہ میں ایسا غیر پیشہ ورانہ طرزِعمل اختیار کرنےوالی اسکول انتظامیہ کے خلاف تادیبی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔تاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں اسکول ملازمین ، اساتذہ، والدین کی تکالیف کا تدارک ہوسکے ۔







