چونیاں،سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت غلط انجیکشن لگنے سے 2 بچوں کی حالتِ غیر

چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دوران علاج معالجہ انجیکشن لگنے سے دو بچوں کی حالت غیر،ایک لاہور ریفر،ورثاء کا شدید احتجاج ہسپتال عملہ کے خلاف کاروائی کے لئیے اے سی چونیاں اور مقامی تھانہ میں درخواست دے دی،سی او ہیلتھ قصور نے معاملہ کی انکوائری کے لئیے ڈی ڈی ایچ او پتوکی کہ سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی،ہسپتال انتظامیہ کا موقف دینے سے انکار تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کے لئیے آئے دو بچوں کے لواحقین کا احتجاج دو سالہ زہرہ اور تین سالہ عمر کے والدین نے بتایا کہ معمولی بخار پر بچوں کو ایمر جنسی میں لے کر یہاں پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹر نے بولا کہ بازار سے میڈیسن لے کر آئیں اور بچوں کو انجیکشن لگائے جس سے ایک بچے عمر کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر لاہور ریفر کیا گیا جبکہ زہرہ نامی بچی کو انجیکشن لگنے سے اسکے سارے جسم پر الرجی ہو گئی اور بڑے بڑے دانے بن گئے دونوں بچوں کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ورثاء کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ایم ایس کی ملی بھگت سے پرائیویٹ افراد سے ٹھیکہ کر رکھا ہے اور بازار سے ٹھیکے والی ادویات کی خریداری کرواتے ہیں جو ناقص ہونے کی وجہ سے مزید بیماریوں کا سبب بن رہی ہے سی او ہیلتھ قصور اظہر عباس نقوی نے تمام واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او پتوکی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر انکوئری کرنے کا حکم دیا ہے بچوں کے لواحقین کی جانب سے اے سی چونیاں اور مقامی تھانہ میں ہسپتال انتظامیہ ہے خلاف درخواست بھی دائر ہو گئی ہے جس میں انہوں نے زمہ داران کے خلاف کروائی کا مطالبہ اور کمیشن پر استمعال ہونے والی ادویات بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply