لاہور:ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر روکنے کے خلاف سازش عدالت نے ناکام بنادی،اطلاعات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے سازش ناکام بنادی ہے ،
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعیمر روکنے کے حوالے سے لئے گئے حکم امتناعی کوخارکردیا دیا گیا ہے ، یہ فیصلہ عدالت نے ایف ڈبلیو او کے وکیل کی طرف سے دائر درخواست کے بعد کیا ہے ،
جس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر روکنےکے حوالے سے جاری حکم امتناعی واپس لیا جائے، اگربروقت ڈیم تعمیر نہ ہوا تو پنڈی اسلام آباد میں پانی اور بچلی کا بحران پیدا ہوجائیگا ،
وکیل ایف ڈبلیو او بیرسٹر حسنین چودھری دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں،ورک آرڈر کو بھی چیلنج نہیں کیا گیادرخواست گزار نے غلط بیانی کرکےڈڈھوچہ ڈیم کیخلاف حکم امتناعی لیا،
ڈڈھوچہ ڈیم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تعمیر کیا جارہا ہے،
وکیل ایف ڈبلیو او بیرسٹر حسنین چودھری کی درخواست پرفیصلہ صادرکرتے ہوئے عدالت نے حکومت کو ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی اورساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر کیخلاف جاری حکم امتناعی ختم کردیا








