اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کی میڈیا سے گفتگو, سپریم کورٹ کی سماعت میں آئینی آپشن پر میرے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔آئینی آپشن کا مطلب گورنر راج یا کوئی اور آپشن نہیں تھا،  کراچی سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے. یہ بھی ایک آئینی آپشن ہے۔وفاق چاہتا ہے کراچی میں غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر اور ایڈوائزری کمیٹی مل کر کام کرے، وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا ہے کہ آئین کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ سندھ میں گورنر راج اور آرٹیکل 149 زیر غور نہیں ہے، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے ادارے مدد کریں گے،اٹارنی جنرل

Shares: