مزید دیکھیں

مقبول

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں...

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے...

افغان دراندازی کے مزید شواہد سامنے آگئے

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز...

اتنا عرصہ ہوگیا، ارشد شریف کیس میں تاخیر کیوں ہوئی،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل...

قونصل جنرل چین کا شہبازشریف کے خط کے جواب میں خط ،شکریہ بھی ادا کیا

لاہور:قونصل جنرل چین کا شہبازشریف کے خط کے جواب میں خط ،شکریہ بھی ادا کیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو لاہور میں چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے خط لکھا ہے

لاہور میں چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے خط لکھا ہے ،جس میں انہوں نے شہبازشریف کوجوابی خط لکھتے ہوئے ان کی طرف سے بھیجے گئے خط پرشکریہ بھی ادا کیا ہے ،اس خط میں‌ قونصل جنرل لانگ دینگ بِن کہتے ہیں کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 99 ویں سالگرہ پر آپ کے تہنیتی خط پر شکریہ ادا کرتا ہوں

باغی ٹی وی کے مطابق قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے کہا ہے کہ وہ آپ کے خیرسگالی کے جذبات پر نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں

 

کمیونسٹ پارٹی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ خاص کراس دورمیں جہاں سے ہم گزررہے ہیں

قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اس خاص وقت میں دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں میں روابط اہم ہیں

قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ آپ کے ساتھ مل کر تمام شعبہ جات میں چین پاکستان دوستی کو مزید مضبوط اور توانا بنانا چاہتے ہیں

قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ آپ کے لئے پرخلوص تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکرتے ہیں

یاد رہے کہ قونصل جنرل لانگ دینگ کو پہلے میاں شہباز شریف نے خط لکھا ہے اورپھرچینی قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے اپنے خط میں اس خط کے جواب میں اپنے خیالات کا اظہارکیا ہے