کراچی:سربراہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حضرت مولانا بشیر فاروقی صاحب کا پیغام اس وقت بڑی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ملک وقوم سے ایک دردمندانہ اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خدارا پاکستان پرمشکل وقت ہے اوراس مشکل وقت میں ہمیں‌ صبروتحمل سے کام لینا ہوگا اور ایسے اخراجات روکنے ہوں گے جس سے ملک کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں

سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اورڈالرنے ہماری معیشت کوبہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اوریہ بھی کہا ہےکہ ڈالردو سوسے اوپرپرواز کررہا ہے ،

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سالانہ اربوں ڈالرز صرف کوکنگ آئل باہر کے ملکوں سے منگواتا ہے، اگرہم اپنے کھانے کا مینوئل تبدیل کرلیں‌تو پاکستان کو اس مشکل صورت حال سے نکال سکتے ہیں‌، ان کا کہنا تھاکہ ہم اگرپراٹھے کا استعمال ترک کردیں تو نہ صرف ہمارا زرمبادلہ بچے گا بلکہ صحت بھی بہتر ہوگی مملک وقوم کا بھی فائدہ ہوگا

سربراہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حضرت مولانا بشیر فاروقی کا کہنا ہے کہ اگرہم اس طریقے پر عمل کرلیں تو پاکستانی معیشت کو سہارا مل سکتا ہے ، ان کا کہنا ہےکہ یہ اسلام کا مزاج ہے کہ جب مشکل آئے توصبربہترحکمت عملی سے بحرانوں سے نکلا جاتا ہے ، عزیزمصر نے بھی قحط کے دوران کچھ ایسی ہی حکتمت اپنائی تھی ، حضرت عمرفاروق نے بھی اپنے دور میں ایسے ہی احکامات دیئے تھے ، ہمیں بھی ملک وقوم کوبچانے کے لیے اپنے پراٹھے قربان کرنے پڑیں‌ گے تو حالات بہتر ہوجائیں گے

Shares: