کراچی : عدالت نے ملک ریاض کے داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ،اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت نے ملک ریاض کے داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے،عدالت نے یہ حکم بدعنوانی کے ایک کیس میں دیا

احتساب عدالت نے کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت کے لیے بحریہ ٹاؤن کی زمین میں مبینہ طور پر غیر قانونی کمرشل اراضی کے اختلاط سے متعلق کیس میں رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کراچی کے سابق میئر اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، کراچی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کے سابق افسر فضل الرحمٰن، سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر افتخار قائم خانی اور دیگر کو اس کیس میں ٹرائل کا سامنا ہے۔

ہفتہ کو معاملہ احتساب عدالت تھری کی جج کے سامنے پیش کیا گیا، مصطفیٰ کمال اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تاہم زین ملک غیر حاضر رہے۔

ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین ملک علاج کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں اور ان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جس طرح پارک لین ریفرنس میں جس طرح سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا اسی طرح زین ملک کا بیان بھی برطانیہ سے ہی ریکارڈ کیا جائے۔

Shares: