عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

0
48

لاہور:عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی ایک عدالت نے عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف جلد مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ،

ذرائع کے مطابق لاہور کی ایک عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ کو پاکستان میں جس طرح عورت مارچ کی آڑ میں ملک میں انتہائی گھٹیا،قومی اوراسلامی اقدارکےخلاف جو گھنونا کھیل کھیلا گیا اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت کورپورٹ جمع کروائی جائے

یاد رہےکہ چند دن پہلے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے محمد عمیر جہانگیرنے ایف آئی اے کو درخواست میں ا ستدعا کی ہے کہ عورت مارچ کی آڑ میں پاکستانی ،قومی اوراسلامی اقدار کے خلاف زبان درازیاں‌کی گئی ہیں‌

اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسے غلیظ اور اسلامی معاشرتی اقدار کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے کہ جس نے ہمارے ایمان کو بھی پارہ پارہ کردیا ہے اوریہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ ان بدزبان اورشریعت محمدی کے خلاف زہراگلنے والوں کے خلاف درج کیا جائے جس پرآج عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے

Leave a reply