نیویارک کےموجودہ گورنرنے11خواتین کی عزتین لوٹیں پھربھی گورنر

نیویارک :نیویارک کےموجودہ گورنرنے11خواتین کی عزتین لوٹیں پھربھی گورنر،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے ریاست کے موجودہ گورنر انڈریو کومو پرخواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے گورنر انڈریو کومو پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔گورنر پر کئی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد ان الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا۔

گورنر پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات 5 ماہ تک جاری رہیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ 63 سالہ گورنر نے 11 خواتین کوہراساں کیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے گورنرپر ایک اور خاتون نے ہراسانی کے الزامات لگادیےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈریوکومو نے وفاقی اورریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی اور خواتین کیلئے کام کرنے کی جگہ کو خطرناک بنایا۔رپورٹس کے مطابق گورنر کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونے والی 11 خواتین میں سے زیادہ تر ریاستی ملازمین تھیں۔

دوسری جانب گورنر انڈریوکومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو رپورٹ میں پیش کیا جارہا ہے، حقائق اس سے مختلف ہیں۔اُدھر امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی پریس کانفرنس کے دوران سوال پر گورنر نیویارک کو مستعفی ہونےکا مشورہ دے دیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کئی ارکان پارلیمنٹ نے بھی گورنر سے استعفےکا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر نے بھی انڈریو کومو سے فوری عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے۔خیال رہے کہ اینڈریو کومو کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ 2011 سے ریاست کے گورنر ہیں۔

Comments are closed.