میت سے وائرس نہیں لگتا، ڈاکٹروں نے بتایا جتنا آپ سوئیں گے آپکا وائرس بھی سوئے گا۔ مولانا فضل الرحمان

0
63

لاہور:میت سے وائرس نہیں لگتا، ڈاکٹروں نے بتایا جتنا آپ سوئیں گے آپکا وائرس بھی سوئے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے نئی منطق پیش کردی ، اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ جہاں پچھلے دو سال سے حکومت کے بارے میں عجیب عجیب منطقیں پیش کرتے رہتے ہیں وہاں آج انہوں نے کرونا وائرس کے متعلق نئی منطق پیش کرکے نہ صرف کرونا کے مریضوں‌کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ ڈاکٹرز بھی مولانا کی اس عجیب منطق پرسرپکڑ کربیٹھ گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میت سے کرونا وائرس نہیں پھیلتا ، مولانا نے اس موقع پرایک اوربات ڈاکٹروں کے کھاتے میں ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ آپ جتنا زیادہ سوئیں گے آپ کا وائرس بھی اتنا زیادہ سوئے گا ،

مولنا فضل الرحمن نے کہا کہ اگرڈاکٹریہ کہتے ہیں کہ سونے سے وائرس بھی سوجاتا ہے تو پھرانسان کے مرنے سے وائرس بھی مرجاتا ہے توپھریہ کہنا کہ میت سے کرونا وائرس منتقل ہوجائے گا میں اسے نہیں مانتا

Leave a reply