افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ میرے لیے بہت مشکل تھا:افغانستان سے فرار کے بعداشرف غنی کا دوسرا بیان

0
34

کابل : افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ میرے لیے بہت مشکل تھا:افغانستان سے فرار کے بعداشرف غنی کا دوسرا بیان ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے فرار ہونے کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی نے دوسرا بیان جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق افغان صدر نےافغان قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ طالبان شہر کے اندر داخل ہوگئےتھے،خون خرابے سے بچنے کیلئے کابل چھوڑا، افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ میرے لیے بہت مشکل تھا۔

اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان صرف اس لیے چھوڑا کیونکہ 1990کی طرح کی خانہ جنگی ہونے کا ڈر تھا ، امن وامان کی خاطر ملک چھوڑا۔

 

 

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان صدر کی حیثیت سے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جنگ لڑی،ڈالر باہر لے جانے اور کرپشن سے متعلق تمام الزامات جھوٹے ہیں، افغانستان چھوڑا تو لوگوں نے لاکھوں ڈالر ساتھ لینے کا الزام لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کے ساتھ ہوں اور ان کا تحفظ ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے،سیکیورٹی اسٹاف کے کہنے پر افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a reply