اوپرسے نیچے کوکلاسزکاآغاز،فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا ، وفاقی وزیرتعلیم

0
49

اسلام آباد :اوپرسے نیچے کوکلاسزکاآغاز،فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا ،،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہائر، مڈل اور پرائمری سطح پر کلاسز بتدریج شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 5 کروڑ بچے جب دوبارہ تعلیمی اداروں میں جائیں گے تورسک رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ7 ستمبرکوہوگا، کوروناوبا میں کمی آئی ہے، گزشتہ 6ماہ میں بچوں کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے، تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنےسےمتعلق تجاویز بھی موجود ہیں۔

،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگلے سال تک وباکےاثرات کم رہےتوپراناشیڈول ملک میں بحال ہوجائے گا، ہائر، مڈل اور پرائمری سطح پر کلاسز بتدریج شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کوروناوباختم نہیں ہوئی، بداحتیاطی سےدوبارہ بڑھ سکتی ہے، وباسے نمٹنے کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کافیصلہ اہم تھا، 5 کروڑ بچے جب دوبارہ تعلیمی اداروں میں جائیں گے تورسک رہےگا، اداروں کو مرحلہ وار کھولنے سے متعلق بھی تجویز زیر غور ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فیک اکاؤنٹ سےمیرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔

Leave a reply