کراچی :ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رامیرو لوپس کی سربراہی میں 6 رکنی وفد کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو، پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر قاسم سومرو، سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ، سیکریٹری زراعت سمیت دیگر شریک ہوئے۔ ملاقات میں سندھ میں فوڈ سیکیورٹی اور غذائیت کے تازہ ترین اعدادوشمار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سیلاب سے صوبے کے 23 اضلاع کے فصل کو بہت نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کے سندھ چاول ایکسپورٹ کرتا رہا ہے مگر اس سال بارش اور سیلاب کی وجہ سے صوبے میں چاول کی فصل بری طرح متاثر ہوئے یے۔ انہونے کہا کے کوشش ہے کے گندم کی فصل کو یقینی بنایا جائے اور گندم کی فصل کے لئے کاشتکاروں کو فری بیج دینے کا پروگرام لا رہے ہیں۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت اور پاپولیشن ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کہا کے سندھ میں سیلاب متاثرین کو حکومت کی جانب سے راشن بیگ دئے جا رہے ہیں۔ حاملہ خواتین اور 2 سال تک کے بچوں کی نوٹریشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی عالمی اداروں کی مدد سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام رامیرو لوپس ڈپٹی نے بتایا کے یونائیٹڈ نیشنز کی جانب سے منگل کو پاکستان کے لئے مزید 800 ملین ڈالر کی اپیل کی جائے گی۔ انہونے مزید کہا کے ہیڈکوارٹر سے سندھ کی صورتحال کا جائزہ لینا مشکل تھا یہاں آ کر احساس ہوا ہے کے یہان خوراک کی کمی کا سامنہ ہے۔ انہونے کہا کے وہ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا کل دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے وہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Shares: