مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیربھی کورونا کا شکار ہوگئے
لاہور:مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیربھی کورونا کا شکار ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا کسی امیر اورغریب میں تمیز نہیں کررہا ، ادھر لاہور شہرکی اہم شخصیت اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیربھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیرپروفیسرعلامہ عبدالغفورراشد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی کرونا وائرس کے حملے کی زد میں آگئے ہیں
ادھرذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پروفیسرعبدالغفورراشد نے گوشہ تنہائی اختیارکرلیا ہےاورساتھ ساتھ علاج معالجہ شروع کردیا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے تمام مصروفیات ترک کردی ہیں ، یاد رہےکہ کرونا وائرس کے حملوں کی دوسری لہر بڑی تیزی سے جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا