شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی جانب سے مساجد میں کھلی کچہریوں اور شکایات بوکسز کے زریعے موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے آج نماز جمعہ جامع مسجد طوبی ہاوسنگ کالونی میں ادا کی اور مسجد میں کھلی کچہری لگائی
نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے شکایات بوکس میں حقائق پر مبنی درخواست رکھنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ شکایات باکس کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کو 24 گھنٹوں کے اندر نمٹایا جاتا ہے اور تاخیر کی صورت میں درخواست گزار کو بذریعہ ٹیلیفون آگاہ کیا جاتا ہے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر منتخب عملہ فوری طور پر کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرتا یے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے نمازیوں سے اور شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال کریں تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اس کے لیے شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کے عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں









