لاہور: ڈپٹی اسپیکرنے ثابت کردیا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان، اطلاعات کے مطابق عمران خان کے ساتھی ہی عمران خان کے نظریات کوپامال کرنے پرتلے ہوئے ہیں، کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس کی واضح مثال چند دن قبل اس وقت سامنے آئی جب ایک خالد نامی پاکستانی جو کہ پاکستان سے باہر کاروبار کے سلسلے میں گیا تھا اورساتھ اس کا بھائی بھی تو انہیں اطلاع ملی کہ ان کے والد محترم کرونا کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں

ذرائع کا کہنا ہےکہ خالد خالدنامی اس پاکستانی نے بڑی کوشش کی کہ وہ کسی طرح پاکستان آجائے لیکن نہ آسکا اورنہ اس کے بھائی کو آنے دیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی دوران ان کی والدہ بھی وفات پاگئیں‌تو وہ بڑی مشکل سے ایک پرواز کے ذریعے ملتان پہنچے تو ان کو زبردستی قرنطینہ ہاوس رکھا گیا

 

https://mobile.facebook.com/story.php?story_fbid=3126579354052670&id=1712347125475907%3Fsfnsn%3Dscwshwa&extid=5hLx5EMC2DtphZee&d=w&vh=e&_rdc=1&_rdr

 

 

اس دوران بڑی کوشش ہوئی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی اور ان کو اس وقت وہاں سے نہ جانے دینے پیغام دیا گیا جب تک ان کے ٹیسٹس کی رپورٹس نہیں آجاتیں لیکن بدقسمی سے اس دوران ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی اسی ایئرپورٹ پر کسی دوسرے ملک سے آتے ہیں تو دوست محمد مزاری نے نہ صرف خود بلکہ اپنے ساتھ دو اپنے دوستوں کو بھی اس قرنطینہ ہاوس نہ رکھنے کا پیغام دیا اور سب لوگوں کو منہ چڑاتے ہوئے وہاں سے چلے گئے

ذرائع کے مطابق خالد نامی ادمی اور اس کا بھائی ابھی تک وہاں ہیں ان کے والد ان کی والدہ وفات پاگئیں لیکن ان کو نہیں جانے دیا گیا لیکن نئے پاکستان میں ایک طاقت ور شخص نے سب کو منہ چراتے ہوئے وہاں سے نہ صرف خود گیا بلکہ اپنے ساتھوں کو بھی لے گیا جس پر ایک ردعمل اس وقت سامنے آرہا ہے جس میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دوست محمد مزاری کو واپس قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے

Shares: