عشائیہ کی ضیافت وزیراعظم نے اپنی جیب سے کی، مہمانوں کی قورمہ،مٹر چاول اور نان سے کی گئی، شہباز گل
اسلام آباد:عشائیہ کی ضیافت وزیراعظم نے اپنی جیب سے کی، مہمانوں کی قورمہ،مٹر چاول اور نان سے کی گئی، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہےکہ عیشائیہ وزیراعظم کی طرف سے دیا گیا تھا اوراس میں مہمانوں کی ضیافت وزیراعظم نے اپنی جیب سے کی ہے
ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ آج وزیراعظم نے مہمانوں کی قورمہ ، مٹرچاول اورنان سے ضیافت کی ہے، شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پہلے اکثراپنی جیب سے اخراجات کرتے ہیں
وزیراعظم عمران خان آج حکومتی اور اتحادی پارلیمنٹ ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے سادگی کہ شعار کہ مطابق ون ڈِش (قورمہ- مٹر چاول اور نان) سے معزز مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔
ماضی کہ برعکس، آج کے عشائیہ کے اخراجات وزیراعظم اپنی جیب سے ادا کریں گے!
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 28, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج حکومتی اور اتحادی پارلیمنٹ ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے سادگی کہ شعار کہ مطابق ون ڈِش (قورمہ- مٹر چاول اور نان) سے معزز مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔
ماضی کہ برعکس، آج کے عشائیہ کے اخراجات وزیراعظم اپنی جیب سے ادا کریں گے!